نئی دہلی/1جولائی(ایجنسی) گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تیل کمپنیوں کی طرف سے بڑی کمی کی گئی ہے- بنا سبسیڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 100.50 فی سلنڈر کم ہوگئی. سلنڈر کی قیمت میں یہ کٹوتی جولائی 1 سے مؤثر ہوگی. اب دہلی میں گھریلو استعمال سلنڈر 637 روپئے میں دستیاب ہوگی. تیل
کمپنیوں کی طرف سے یہ معلومات دی گئی- بنا سبیسڈی والے گھریلو سلنڈر کے بازار میں کمی آنے کے ساتھ ہی سبسیڈی شدہ گھریلوں سلنڈر کے لیے بھی ریفل لیتے وقت 100 روپے کم دینے ہونگے-
سبسیڈی والے سلنڈدر کے گھریلو گراہکوں کو ایک جولائی سے ریفل ہونے پر 737.50 روپے کے بجائے 637 روپے دینے ہونگے-