نئی دہلی/27فروری(ایجنسی) موبائل ورلڈ کانگریس (MWC-2019) کا آغاز ہوچکا ہے، دیا بھر کی اسمارٹ فون میکر کمپنیاں اس ایونٹ میں اپنے نئے ماڈل کولانچ کرتی ہے، اس سال موبائل ورلڈ کانگریس میں 5جی اسمارٹ فون ، فولڈینگ اسمارٹ فون سمیت کئی بہترین فون لانچ کیے جانے ہیں، اس تقریب میں نوکیا نے سب سے زیادہ انتظار والے نوکیا 9 پرو ویو Nokia 9 PureView کو لانچ کیا ہے جس میں 5 کیمرے لگے ہوئے ہیں، یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے ، جس میں پانچ ریر کمیرے کا استعمال ہے،
اسکی قیمت قریب 50000 روپے کے آس پاس ہے.
پانچ کیمرے ZEISS سے Certified ہے، پانچ کیمرے 12 میگا پکسل کے ہیں، ان میں تین Monochromatic lens ہے اور دو آر جی بی لینس دیے گئے ہیں، سیلفی کے لیے 20 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے.
اسکا ڈسپلے 5.99 انچ کا pOLED QHD ہے، اس فون میں Qualcomm’s Snapdragon 845 پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے، ریم 6 جی بی اور انٹرنل میموری 128 جی بی ہے، اسکے علاوہ فنگر پرنٹ سینسر ٹکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے، فون میں Qi وائرلیس چارجنگ سسٹم کی سہولت بھی ہے.