ممبئی، 23 مئی (یو این آئی ) مہاراشٹر میں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے منگل کو مرکزی حکومت پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں 2000 روپے کے نوٹ جمع کرنے کے لیے ستمبر تک کی آخری تاریخ
دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
مسٹر پوار نے ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا " در اصل 2000 روپے کے نوٹ ان لوگوں کے پاس ہیں جو بڑے مالیاتی لین دین کرتے ہیں۔
عام غریب کے پاس یہ نوٹ نہیں تھے۔