نئی دہلی/20جون(ایجنسی) پیٹرول-ڈیزل کو جی ایس ٹی میں لانے کی تیاری تیز ہوگئی ہے، حالانکہ جی ایس ٹی میں آنے پر بھی ریاستوں میں ویٹ ختم نہیں ہوگا، بلکہ جی ایس ٹی سے الگ ویٹ بھی وصول کیا جائے گا، حالانکہ معاملے میں آخری فیصلہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو ملکر لینا ہے، اگر ایسا ممکن ہوا تو پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی اور ریاستوں کا ویٹ دونوں ٹیکس لگ سکتا ہے،
حکومت کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق جی ایس ٹی میں دونوں آٹو فیول پر ٹیکس لگنانے کی تیاری ہورہی ہے، جی ایس ٹی کے دائرے میں آنے پر زیادہ تر شرح 28 فیصدی ٹیکس لگے گا.
اکنامک ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق، اگر پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جاتا ہے تو دونوں ایندھن پر سب سے زیادہ 28 فیصد جی ایس ٹی کی شرح اور ریاستوں کے لوکل سیلز ٹیکس یا وی اے ٹی لگ سکتا ہے.