نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) بھاری صنعت پبلک انٹرپرائزز کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے واضح کیا ہے کہ حکومت لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) کی نجکاری کے لئے کوئی کوشش نہیں کررہی ہے لوک سبھا میں منگل کو وقفہ سوال کے دوران ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ ایل آئی سی کی نجکاری کی افواہوں کو دھیان میں نہیں دیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ
حکومت کا منافع بخش عوامی شعبے کے کاموں میں دخل رہے گا اور حکومت کا ان کا نجکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بھارت سانچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور مہا نگر ٹیلیفون نگم لمیٹڈ (ایم ٹی این ایل) جیسے سرکاری کاموں میں حکومتی دخل کو کم نہیں کیا جائے گا۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ حکومت عوامی شعبے کے نقصانات اٹھانے والے منصوبوں کے احیاء کے لئے منصوبہ بنا رہی ہے۔