حیدرآباد6 فروری(یواین آئی)جنوبی کوریا کی آٹومیکر کمپنی ”کیا“نے ان اطلاعات کو غلط قراردیاجن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اپنے 1.1بلین امریکی ڈالر کے آٹوموبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ کو
اے پی سے منتقل کرنا چاہتی ہے۔
کمپنی نے ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا۔
کیا موٹرس انڈیا کے سیلز اینڈ مارکٹنگ کے صدر منوہر بھٹ نے کہا کہ اس رپورٹ نے ان کو سکتہ سے دوچار کردیا ہے۔