: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 27 دسمبر (یو این آئی) آربی ایل بینک کی مالی حالت سے متعلق گزشتہ کچھ دنوں سے جاری قیاس آرائیوں کے درمیان ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیر کے روز کہا کہ بینک کے پاس کافی سرمایہ ہے اور اس کی مالی حالت تسلی بخش ہے ریزرو بینک نے کہا کہ آر بی ایل کے ڈپازٹر اور اسٹیک ہولڈروں کو قیاس آرائیوں پردھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے، اس بینک کی مالی حالت مستحکم ہے۔ مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا ’’ گزشتہ
کچھ دنوں سے آر بی ایل بینک لمیٹڈ کے تعلق سے کچھ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔ یہ خدشات بینک میں پیش آئے حالیہ واقعات کی وجہ سے ہیں ۔ ریزرو بینک بتانا چاہتا ہے کہ آر بی ایل کے پاس کافی سرمایہ ہے اور بینک کی مالی حالت پیر کی دوپہر آر بی ایل بینک کے حصص کی قیمت 13 فیصد کم ہوکر 149.45 روپے ہوگئی تھی ۔ سرمایہ کاروں کو حالیہ باتوں سے بینک کی حالت کے تعلق سے پریشانی ہونے لگی تھی ، ریزرو بینک کا آج کا بیان اس نقطہ نظر سے اہم ہے۔