the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی‘ 28 نومبر (یو این آئی) الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹکنالوجی اور مواصلات کے وزیر روی شنکر پرساد نے آج راجیہ سبھا میں واضح کیا کہ ہندوستان اپنی ڈاٹا سالمیت سے کوئی معاہدہ نہیں کرے گا اور نہ ہی عوام کی پرائیویسی اور ملک کی سلامتی سے معاہدہ کیا جائے گا مسٹر پرساد نے ایوان میں وہاٹس ایپ کے ذریعہ سے کچھ افراد کے فون ڈاٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑکے لئے اسپائی ویئر پیگاسس کے استعمال کے سلسلے میں ضابطہ180کے تحت توجہ دلاو نوٹس پر وضاحت کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس سے پہلے انہوں نے اپنا بیان ایوان میں رکھا تھا مسٹر پرساد نے اسرائیل کی کمپنی این ایس اور گروپ سے کسی ہندوستانی ایجنسی یا ریاستی حکومتوں کے ذریعہ



اسپائی ویر پیگاسس کو خریدنے یا اس کے ساتھ بات چیت کرنے کے سلسلے میں واضح جواب نہیں دیا لیکن کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں ضابطہ کے مطابق قوم کے مفاد میں فیصلہ کرتی ہیں۔ اس تجویز کو پیش کرنے والے کانگریس کے دگ وجے سنگھ وزیر موصوف کے اس جواب سے مطمئن نہیں ہوئے او رمسٹر پرساد اور مسٹر سنگھ کے درمیان کچھ گرما گرم بحث بھی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وہاٹس ایپ نے ان 121 ہندوستانیوں کے نام نہیں بتائے ہیں جن کے فون ڈاٹا چوری ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ اگر کسی کا ڈاٹاچوری ہوا ہے تو اسے آئی ٹی قانون کے تحت معاملہ درج کرانا چاہئے کیوں کہ ملزم کو اس میں تین سال کی سزا اور پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کا التزام ہے۔ اس میں حکومت بھی مدد کرے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.