: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ،8 اکتوبر (یو این آئی) مہنگائی بڑھنےاور کورونا کی دوسری لہر کے بعد معاشی سرگرمیوں کے پٹری پر لوٹنے کا حوالہ دیتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ اور دیگر پالیسی شرحوں کوحسب سابق رکھنےکا فیصلہ کیا ہے آر بی آئی کے گورنرشکتی کانت داس کی صدارت میں مرکزی بینک کی
مانیٹری پالیسی کمیٹی کی آج تین روزہ دو ماہانہ جائزہ میٹنگ میں تمام پالیسی شرحوں کوحسب سابق رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریپو ریٹ 4 فیصد ، ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد ، مارجنل اسٹینڈنگ فیسلیٹی ریٹ 4.25 فیصد اور بینک ریٹ کو 4.25 فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے ۔ کیش ریزرو کا تناسب 4 فیصد اورایس ایل آر 18 فیصد پر رہے گا۔