ممبئی، 4 جون (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ اور دیگر پالیسی نرخوں کو جوں کا توں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کی زیرصدارت مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے کی آج اختتام پذیر ہوئی تین روزہ میٹنگ پالیسی کے سبھی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریپو ریٹ کو چار فیصد، ریورس ریپو ریٹ کو 35.35 فیصد ، مارجنل اسٹینڈنگ فیسی لٹی کی شرح 4.25 فیصد اور بینک کی شرح کو 4.25
فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے۔ کیش ریزرو تناسب 4 فیصد اور ایس ایل آر 18 فیصد پر برقرار رہے گا۔
میٹنگ کے بعد مسٹر داس نے بتایا کہ مالی سال 2021-22 میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 9.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ معیشت آہستہ آہستہ پٹری پر آرہی ہے۔ بیرون ملک سے بھی مانگ آرہی ہے۔ نیز محکمہ موسمیات نے رواں سال معمول کےمانسون کی پیشگوئی جاری کی ہے۔ آنے والے دنوں میں کووڈ ۔19 ٹیکہ کاری کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی۔ ان تمام عوامل سے معیشت کو تقویت ملے گی۔