ممبئی، 7 اپریل (یو این آئی) کورونا بحران کے اس دور میں ، ریزرو بینک آف انڈیا نے ملک کی ترقی کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، جس سے گھروں اور کار وغیرہ پر سود کی شرحوں میں کمی کی توقع نہیں ہے۔
مالیاتی پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت کانتا داس نےکمیٹی کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں
کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کلیدی پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ریپو ریٹ کو 4 فیصد اور ریورس ریپو ریٹ کو 3.35 فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریپو ریٹ شرح چار فیصد ، ریورس ریپو ریٹ کی شرح 3.35 فیصد ہےجس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ایم ایس ایف 4.25 فیصد اور بینک ریٹ 4.25 فیصد پر مستحکم ہے۔ یہ شرحیںاب تک ریکارڈ نچلی سطح پر ہیں۔