نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایم ڈی سی) نے، جو اسٹیل کی وزارت کے تحت ملک کی سب سے بڑی لوہا پیدا کرنے والی مرکزی سرکاری زمرے کی ایک کمپنی ہے، ایک سال میں 40 ملین ٹن (ایم ٹی) لوہے کی پیداوار کرنے والی ملک کی پہلی
کمپنی بن گئی ہے۔
1960 کی دہائی کے اخیر میں سالانہ 4 ملین ٹن کی پیداوار سے اب 40 ملین ٹن تک، ملک کی سب سے بڑی لوہا پیدا کرنے والی کی ترقی کی یہ رفتارغیر معمولی رہی ہے۔
1970-1969 میں 4 ملین ٹن سے شروعات کر کے این ایم ڈی سی نے 1978-1977 میں 10 ملین ٹن کی حد پار کی ہے۔