حیدر آباد، دو نومبر (یو این آئی ) ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئر پرسن نیتا امبانی نے تلنگانہ میں ریلائنس ریٹیل کے پہلے اسودیش اسٹور کا افتتاح کیا وبلی ہلز ، حیدر آباد میں 20,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا یہ اسٹور ہندوستانی فنون اور دستکاری کے لیے وقف ہے سودیش اسٹور، جس کا مقصد ہندوستان کے قدیم فنون اور دستکاری کو عالمی سطح پر لے جانا ہے، میں روایتی فنکاروں اور
کاریگروں کی مصنوعات اور دستکاری
فروخت کے لیے دستیاب ہو گی۔
کارو باری خاتون نیتا امبانی کا خیال ہے کہ ریلائنس ریٹیل کے اسودیش اسٹور ز ہندوستان کے قدیم فن کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم بننے کے ساتھ ، کاریگروں اور دستکاروں کے لیے بھی آمدنی کا ذریعہ بنیں گے۔ دستکاری کے علاوہ ہاتھ سے بنی اشیائے خوردونوش اور کپڑے بھی سودیش اسٹور میں خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔