the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن/ ممبئی، 12 اگست (یواین آئی) ریلائنس فاؤنڈیشن کی سربراہ نیتا امبانی نے ہندوستان میں ڈیجیٹل صنفی امتیاز کو ختم کرنےکے لئے امریکہ کی بین الاقوامی ڈولپمنٹ ایجنسی (یو ایس اے آئی ڈی) کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے اس موقع پر واشنگٹن میں منگل کو منعقد پروگرام میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کی مشیر ایوانکا ٹرمپ چیف گیسٹ کے طور پر موجود تھیں۔ نیتا امبانی نے ممبئی سے پروگرام میں ورچول شرکت کی۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2019 میں پوری دنیا میں خواتین کو معاشی طور سے بااختیار



بنانے کےلئے ’ویمنس گلوبل ڈیولپمنٹ پروسپیریٹی (ڈبلیو۔ جی ڈی پی) پہل کی ابتدا کی تھی۔ اس کو بنانے میں ایوانکا ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کا ہدف 2025 تک ترقی پذیر ممالک کی پچاس لاکھ خواتین تک پہنچانے کی ہے۔
اس قدم سے ریلائنس فاؤنڈیشن اور یو ایس اے آئی ڈی ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس اہم شراکت داری کا اعلان ڈبلیو۔ جی ڈی پی کے تحت ہوئے ایک خصوصی پروگرام میں کیا گیا ہے۔ پروگرام کی میزبانی امریکی نائب وزیر اسٹیفن بیجگن نے کی، جس میں یو ایس اے آئی ڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بونی گلک نے بھی شرکت کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.