the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے کانگریس پارٹی کے اس الزام پر سخت ردعمل دیا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے۔  راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز نے ریاست کے عوام کے جذبات کا احترام کرتے  ہوئے ریاست کی تقسیم کے قانون میں دی گئی یقین دہانیوں کو پورا کیا لیکن اس کے باوجود تلنگانہ کی حالت میں کوئی خاص بہتری نظر نہیں آئی۔ ریاست کا بجٹ جو پہلے فاضل تھا  حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے سبب مقروض ہوگیا ہے۔  راجیہ سبھا میں بجٹ پر بحث کے دوران انہوں نے بتایا کہ ورنگل میں کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک دیا گیا اور 2024 کے اگست میں ظہیرآباد میں نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ایک صنعتی نوڈ کی منظوری دی گئی۔  کانگریس کی رکن



رینوکا چودھری نے سوال کیا کہ تقسیم کے وعدے کب پورے کئے جائیں گے گ؟ اس پر نرملا سیتا رامن نے تفصیل سے بتایا کہ مرکز نے تلنگانہ کے لیے بہت سے اقدامات کیے۔  تقسیم کے قانون کے مطابق سمکّا سارکّا مرکزی قبائلی یونیورسٹی قائم کی گئی۔ بی بی نگر میں ایمس کی بنیاد رکھی گئی۔ 2014 کے بعد ریاست میں 2,605 کلومیٹر نیشنل ہائی وے تعمیر کیے گئے۔ بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت چار گرین فیلڈ کوریڈورز بن رہے ہیں۔ ریلوے منصوبوں کے لیے 5,337 کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا۔ پچھلے سال جون سے اب تک ایرراپالم-نمبورو اور ملکاندیری-پانڈورنگا پورم ریلوے لائنوں کی منظوری دی گئی۔ 2014 کے بعد سے ریاست میں 753 کلومیٹر نئی ریلوے لائن بچھائی گئی۔ تلنگانہ سے 5 وندے بھارت ٹرینیں شروع کی گئیں۔ 40 ریلوے اسٹیشنوں کی جدید کاری جاری ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.