ممبئی،27 مئی (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں مضبوط نظریۂ سرمایہ کاری کے درمیان نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی آج مسلسل پانچویں دن بڑھتا ہوا، نئی بلندیوں پر بند ہوا۔
بینکنگ،
آٹو شعبے کی کمپنیوں کی قیادت میں نفٹی 36.40 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 15337.85 پوائنٹس پر بند ہوا، جو اس کی اب تک کی اعلیٰ سطح ہے۔
قبل ازیں 15 فروری کو یہ ریکارڈ 15314.17 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔