ممبئی، 5 اپریل (یو این آئی) ملے جلے عالمی رجحان کے درمیان کل ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی ریلیز میں سود کی شرحوں میں استحکام کی امید پر کیپٹل گڈز، صنعت، آئی ٹی، ٹیک، مالیاتی خدمات، بینکنگ، ایف ایم سی جی اور سی ڈی گروپس میں خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے دن اضافہ جاری رہا اور اس دوران بی ایس ای اور این ایس ای کے نفی میں تقریباً ایک
فیصد اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 582.87 پوائنٹس بڑھ کر 59689.31 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک اینچ ( این ایس ای) نفشی 159 پوائنٹس کے اضافے سے 17557.05 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کارجحان رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈکیپ 0.11 فیصد بڑھ کر 24178.87 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.95 فیصد اضافے کے ساتھ 27531.62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔