ممبئی، یکم جنوری (یواین آئی) کووڈ۔
19 ویکسی نیشن پر جاری پیشرفت کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو مسلسل آٹھویں دن مستحکم رہی اور بی ایس ای سینسیکس اور نیشنل اسٹاک
ایکسچینج کے نفٹی ایک نئی اونچائی پر پہنچ کر نئے سال کا خیرمقدم کیا۔
سینسیکس مسلسل آٹھویں دن میں تیزی رہی اور 117.65 پوائنٹس یعنی 0.25 فیصد کے اضافے سے 47،868.98 کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔