ممبئی 13 ستمبر (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر جولائی میں صنعتی پیداوار میں اضافہ اور اگست میں خوردہ مہنگائی کم ہونے سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل نویں دن بھی تیزی رہی اور نفسٹی پہلی بار 20 ہزار پوائنٹس کے پار
پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 245.86 پوائنٹس بڑھ کر 67466.99 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایچینج (این ایس ای) کا نفسٹی 76.80 پوائنٹس مضبوط ہو کر پہلی بار 20 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پر 20070 پوائنٹس پر رہا۔ اسی طرح بی ایس ای کامڈ کیپ 0.19 فیصد بڑھ کر 32147.31 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.85 فیصد اچھل کر 37296.78 پوائنٹس پر پر پہنچ گیا۔