ممبئی، 11 مارچ (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) جلد ہی مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں 100 اور 200 روپے کے نئے بینک نوٹ جاری کرے گا۔
آربی آئی کے چیف جنرل منیجر پونیت
پنچولی نے منگل کو کہا کہ ان نئے نوٹوں پر ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا کے دستخط ہوں گے۔
ان نئے نوٹوں کا ڈیزائن موجودہ مہاتما گاندھی (نئی) سیریز کے 100 اور 200 روپے کے نوٹوں جیسا ہو گا۔