نئی دہلی، 17نومبر (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو کہاکہ پبلک سیکٹر کے بینکوں کی کوششوں کا نتیجہ سامنے آنے لگا ہے اور ان بینکو ں کا رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی کا فائدہ ان کے گزشتہ پورے مالی سال کے فائدہ کے تقریباً برابر
ہے۔
محترمہ سیتارمن نے کہاکہ پبلک سیکٹر کے بینکوں کی پہلی کے قابل ذکر نتیجہ نظر آرہا ہے، ان کا اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا فائدہ گزشتہ پورے سال کے تقریباً برابر رہا۔
انہوں نے بتایا کہ خالص این پی اے بھی ستمبر کی سہ ماہی میں سات برس کی کم از کم سطح 2.9فیصد پر آگیا۔