the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) انسداد منافع خوری اتھارٹی (این اے اے) نے روزمرہ کی فوری طور پر استعمال کے لئے اشیا تیارکرنے والی معروف کمپنی نیسلے پر گڈس اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کی گئی کمی کا فائدہ صارفین کو نہ دینے پر 90 کروڑ روپے کا بھاری بھرکم جرمانہ عائد کیا ہے۔
میگی نوڈلس،کٹ کیٹ چاکلیٹ اور نیس كیفی بنانے والی کمپنی نیسلے کو 89.73 کروڑ روپے کے جرمانے کی رقم میں سے 73.14 کروڑ روپے جمع کرانے ہیں۔ باقی کی رقم پہلے ہی صارفین بہبود فنڈ میں گزشتہ سال جمع کرائی جا چکی ہے۔ اتھارٹی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ کمپنی جرمانے کی بقایہ رقم 18 فیصد سود کے



ساتھ اگلے تین ماہ میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے صارفین بہبود فنڈ میں جمع کرائے۔
این اے اے نے نیسلے کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ قیمتوں میں ’تناسب‘ کے اعتبار سے کٹوتی کرے۔ این اے اے نے کہا ہے کہ نیسلے پر جرمانہ کیوں نہیں لگایا جانا چاہئے، اس کے لئے انسداد منافع خوری اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈي جي اےپي) نوٹس جاری کریں۔ اتھارٹی نے نیسلے کے ٹیکس کٹوتی کا فائدہ گاہکوں کو دینے کے سلسلے میں اختیار کئے گئے طریقے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے اسے ’’غیر منطقی، من مانا اور غیر قانونی بتایا ہے جس سے ٹیکس میں کمی کا فائدہ دینے میں جانبداری اور عدم مساوات رہی‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.