ممبئی ، 4 جون (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے افراط زر میں اضافہ کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس اور سرچارج کو کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
آج آر بی آئی کے ذریعہ جاری مالیاتی پالیسی کے بیان میں
مالی سال 2021-22 کی مہنگائی کے اندازوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ’’پٹرول اور ڈیزل کے مہنگا ہونے کے سبب بڑھتے ہوئے لاگت کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ایکسائز ڈیوٹی ، سرچارجز اور ٹیکس کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔