the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،22 مارچ (یواین آئی) حکومت نے بیمہ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد بڑھانے کو ضروری بتایا اور کہا کہ اس سے اس شعبہ کی توسیع ہوگی،بڑی آبادی کو اس کے دائرے میں لایا جا سکے گا،روزگار کے موقع بڑھیں گے اور سرکاری اور نجی شعبہ کی بیمہ کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو لوک سبھا میں ’بیمہ (ترمیم) بل 2021‘ پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل راجیہ سبھا میں پہلے ہی پاس ہوچکا ہے ۔ یہ بل معیشت کو آگے لے جانے اور ملک میں بیمہ سیکٹر کا دائرہ بڑھانے کےلئے ضروری ہے۔بیمہ کا دائرہ بڑھ رہا ہے موجودہ دور میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بیمہ کے



دائرے میں لانے کی سخت ضرورت ہے اور یہ تبھی ممکن ہو سکتا ہے،جب اس سیکٹر میں مقابلہ بڑھے گا اور بیمہ سیکٹر کی توسیع کی جا سکے گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بیمہ سیکٹر کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کےلئے اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو بڑھانا ضروری ہے۔بیمہ شعبہ کی جو کمپنیاں بیمار ہیں اور کام کرنے کے قابل نہیں ہیں ،ان کو برباد نہیں ہونے دینا ہے اور ان کا کام آگے بڑھتا رہے ،اس کےلئے ان کےلئے غیر ملکی سرمایہ کاری سنجیونی کا کام کرے گی۔ بیمہ سیکٹر کی بیمار کمپنیوں کو کام کرنے کا موقع دینا وقت کی ضرورت ہے اور حکومت ایسے قدم اٹھارہی ہے جس سے ان کمپنیوں کو فائدہ ملے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.