نئی دہلی، 11 اپریل (یو این آئی) کرونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے پھیلنے کی وجہ سے مکمل بند کے دوران نئی دہلی میونسپل کارپورریشن (این ڈی ایم سی) نے پولس فورس کے جوانوں، طبی ملازمین، ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں مصروف اہلکاروں، بے گھر لوگوں، بوڑھوں، معذروں اور بیوہ پنشنروں کے لئے اس بحران میں بہتر رہن سہن اور ذریعہ معاش
میں بہتری کے ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف فلاح وبہبود کے منصوبوں کو شروع کیا ہے۔
این ڈی ایم سی نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بلدیہ کونسل نے اپنے سروجنی نگر کے بارات گھر اورپالیکا دھام کے کمیونٹی سینٹر کو نئی دہلی ضلع انتظامیہ کو بے گھر لوگوں کے لئے مستقبل نائٹ شیلٹر ہوم قائم کرنے کے لئے دیئے ہیں۔