نئی دہلی ،یکم جون (یواین آئی) نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے چیئرمین دھرمیندر نے میونسپل کونسل کے محکمہ صحت کی ایک جائزہ میٹنگ میں افسران کو ہدایت کی کہ وہ مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے لئے اینٹی لاروا سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے گھریلوو تجارتی کمپلیکسوں کے معائنے کی مہم کو تیز
کردے۔
تاہم گزشتہ کچھ مہینوں سے جاری انسداد لاروا کے نتیجے میں اس سال اب تک نئی دہلی کے علاقے میں ڈینگو کے صرف 2 دو کیسز ہی پائے گئے ہیں۔
این ڈی ایم سی کی جانب سے آج ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میونسپل ہیلتھ آفیسر (ایم او ایچ) اسپیشل ٹیموں کے ذریعہ باقاعدگی سے چیکنگ مہم چلا رہےہیں ، اور چالان بھی کئے جارہے ہیں۔