حیدرآباد، 29 مارچ (یو این آئی) مرکزی حکومت کی مبینہ عوام مخالف معاشی پالیسیوں اور مزدور مخالف منصوبوں کے خلاف مرکزی ٹریڈ یونین اور متعدد کاروباری تنظیموں کی کال پر تقریباً چار لاکھ بینک ملازمین نے منگل کے روز لگاتار دوسرے دن بھی ہڑتال کی۔
آل انڈیا بینک ایمپلائز
ایسوسی ایشن (AIBEA) نے اس کال کی حمایت کرنے اور بینکنگ سیکٹر سے متعلق مطالبات پر توجہ دینے کے لیے ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
AIBEA کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے کہا کہ سرکاری، پرائیویٹ، علاقائی دیہی، غیر ملکی اور کوآپریٹو بینکوں کے ملازمین ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں۔