نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) ٹاٹا سنز نے منگل کے روز ٹاٹا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکھرن کو ایئر انڈیا کے نئے چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا ٹاٹا سنز نے حکومت سے ملک کی مشہور ایئر لائن خریدنے کے بعد ترک ایئر لائن کے سابق سی ای او ایلکار ایچی کو ایئر
انڈیا کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے منتخب کیا تھا لیکن انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ جس کے بعد ٹاٹا گروپ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ٹاٹا سنز نے حال ہی میں ایئر انڈیا کا حصول مکمل کیا۔ مسٹر چندر شیکھرن نے 18000 کروڑ روپے کے اس ایکوائرمنٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔