نئی دہلی ، 9ستمبر (یو این آئی) سرسوں کے تیل کی قیمت میں اضافے کے درمیان ملک میں سرسوں کی پیداوار اس سال 91 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 101 لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے ، جبکہ پام آئل (خام تیل اور ریفائنڈ) کی درآمدات اگست میں بڑھنے کا امکان
ہے۔
پام آئل اگست 2021 میں 7.43 لاکھ ٹن درآمد کیا گیا تھا جبکہ جولائی 2021 میں 5.65 لاکھ ٹن درآمد کیا گیا تھا۔
گزشتہ مہینے کے مقابلے میں اگست میں 31.50 فیصد ریکارڈاضافہ درج کیا گیا ہے ، جس کی بنیادی وجہ معیشت کا کھلناہے۔