the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 08 (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ملک میں کھلونے کی معدوم ہو رہی قدیم اور پشتینی روایت کو بحال کرنے کے لیے 09 اکتوبر سے ہونے والے ’ہنرہاٹ‘ میں دیسی کھلونوں کا جلوہ دیکھنے کو ملے گا  مسٹر نقوی نے منگل کے روز کہا کہ کورونا وائرس کے چیلنجز کے سبب تقریباً چھ ماہ کے بعد ’لوکل سے گلوبل‘ تھیم کے ساتھ نو اکتوبر سے دوبارہ شروع ہونے والے ہنر ہاٹ میں اس بار دیسی کھلونوں کا جلوہ رہے گا۔
ملک کے ہرعلاقے میں کھلونوں کی پیداوار کی بہت قدیم اور پشتینی روایت رہی ہے جو معدوم ہو رہی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دیسی کھلونوں کو فروغ دینے کی اپیل نے ہندوستانی کے دیسی کھلونے



کی صنعت میں نئی جان ڈال دی ہے۔ ملک کا ہر خطہ لکڑی، براس، بانس، شیشے، کپڑے، کاغذ، مٹی سے کھلونا بنانے یعنی’ہنر کے استاد‘ سے مالامال ہے۔ ان کے اس شاندار دیسی پیداوار کو موقع۔مارکیٹ مہیا کروانے کے لیے ’ہنرہاٹ‘ بڑا پلیٹ فارم دینے جا رہا ہے۔ ’ہنر ہاٹ‘ پریاگ راج میں نو سے 18 اکتوبر تک منعقد کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ دیسی کھلونوں کو فروغ دینے کی اپیل سے ہندوستانی کھلونے کی صنعت پھر سے بازار میں اپنا دبدبہ قائم کرے گا۔ نو اکتوبر2020 سے شروع ہونے والے ’ہنر ہاٹ‘ میں 30 فیصد سے زیادہ اسٹال دیسی کھلونوں کے کاریگروں کے لیے ہوں گے۔ دیسی کھلونوں کی دلچسپ پیکیجنگ کے لیے مختلف اداروں کے ذریعے دستکاروں کی مدد کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.