نئی دہلی، 24 دسمبر (یواین آئی) ایشیا کی سب سے بڑی کمپنی - ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آرآئی ایل) کے مالک مکیش امبانی کی دولت میں سال 2019 میں 17 ارب ڈالر کا زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ دولت تقریباً 61 ارب ڈالر تک جا پہنچی
ہے۔
ہندوستانی معیشت کے لحاظ سے 2019 بلاشبہ اچھا نہیں رہا ہو مگر ایشیا کے سب سے بڑے سرمایہ دار مکیش امبانی کی لئے 2019 کاسال بہت نتیجہ خیز رہا۔
’ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس‘ کے مطابق اس سال مسٹر مکیش امبانی کی دولت 17 ارب ڈالر بڑھ کر 23 دسمبر کو 60.8 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔