the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،8 اکتوبر(یواین آئی) ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی ’فوربس‘ کی ہندوستانی امیروں کی فہرست میں مسلسل 13 ویں سال 2020 میں بھی 88.7 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ پہلے مقام پر قابض ہیں۔
امریکی میگزین فوربس کی جاری 100 سب سے امیر ہندوستانیوں کی فہرست میں مسٹر امبانی کے بعد دوسرے نمبر پر گوتم اڈانی ہیں۔ مسٹر امبانی کے مقابلے میں حالانکہ گوتم اڈانی کی جائیداد کافی کم 25.7 ارب ڈالر ہی ہے۔
فہرست کے مطابق پہلے سو امیر ہندوستانیوں کے 2020 میں کل جائیداد 517.5 ارب ڈالر ہے۔یہ رقم پچھلے سال کی فہرست میں شامل امیروں سے 14 فیصد زیادہ ہے۔
ایچ سی ایل ٹیکنولوجی لیمیٹیڈ کے شیو ناڈار 20.4 ارب ڈالر کی



جائیداد کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔
چوتھے مقام پر ڈی مارٹ کے مالک رادھا کرشن دمانی ہیں اور وہ 15.4 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں۔
مسٹر امبانی کی ترقی عالمی وبا کووڈ 19 کے دور میں بھی نہیں رکی۔آرآئی ایل کو وہ طے وقت سے پہلے قرض سے آزاد کرنے میں کامیاب رہے۔اس ہدف کو حاصل کرنے میں مسٹر امبانی کےلئے جیو پلیٹ فارم سفید ہاتھی ثابت ہوا اور کمپنی میں فیس بک اور سلور لیک سمیت کئی بڑے مشہور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔ فی الحال ریلائنس اپنی ماتحت ریلائنس ریٹیل کے ذریعہ پیسہ بٹورنے رہی ہے اور ایک ماہ سے کم وقت میں آٹھ سرمایہ تجاویز 8.48 فیصد ایکویٹی بیچ کر 37 ہزار 810 کروڑ روپے جمع کر چکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.