لکھنؤ/21فروری(ایجنسی) یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں بدھ کو دودن کے یوپی انویسٹرس سمٹ کی شروعات ہوئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیا۔اس سمٹ میں ملک کےعظیم صنعت کار اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی 'رتن ٹاٹا'گوتم اڈوانی سمیت دنیا کے ہزاروں صنعتکار شامل ہوئے ہیں۔پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس گروپ یوپی کے عوام اور حکومت
کا بھروسہ مند حصہ دار ہے۔
سرمایہ کاری کو لیکر مکیش امبانی نے کہا کہ جیو اگلے تین سالوں کے اندر یوپی میں 10ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گا۔بتادیں کہ ابھی تک جیو ریاست میں 20ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔دسمبر 2018 تک جیو یوپی کے ہر گاؤں میں موجود ہوگا۔