نئی دہلی،5 جون (یواین آئی) مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارمز نے چھ ہفتوں کے اندر لاک ڈاؤن کے بحران میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ایک اور تاریخ رقم کی جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ’مبادلہ‘ نے چھٹے سرمایہ کار کے طور پر 9093.60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
کیا۔
ابوظہبی کے مبادلہ نے جیو پلیٹ فارم میں 1.85 فیصد ایکویٹی کے لئے یہ سرمایہ کاری کی ہے۔
مبادلہ نے یہ سرمایہ کاری جیو پلیٹ فارمزمیں ایکویٹی ویلیوشن پر 4.91 لاکھ کروڑ روپے اور وینچر کیپیٹل میں 5.16 لاکھ کروڑ روپے سرمایہ انویسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔