the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئي) جیو مارٹ ایپ لانچ ہونے کے دو ماہ کے اندر ہی ملک کے آن لائن گروسری کاروبار کے شعبے میں دس لاکھ سے زیادہ صارفین نے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے  گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے جیو مارٹ ایپ کو 10 لاکھ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ ایپ کی رینکنگ کرنے والی دنیا کی مشہورکمپنی ایپ- اینی کے مطابق جیومارٹ ایپ مجموعی طور پر خریداری کے زمرے میں جھنڈا گاڑ چکا ہے۔ یہ ہندوستانی درجہ بندی میں ایپل ایپ اسٹور میں دوسرے اور گوگل پلے اسٹور پر تیسرے مقام پر آگیا ہے۔
جیومارٹ ایپ پر روزانہ ڈھائی لاکھ آرڈر بک ہوتے ہیں۔



آن لائن کیرانہ کاروبار کے زمرے میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔ آرڈروں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔جیو مارٹ-ایپ سے پہلے کمپنی کی ویب سائٹ پر آرڈر بک کیے جاتے تھے ۔کمپنی نے کچھ ایسا بندوبست کیا ہے جس میں صارفین ویب سائٹ، اینڈرائیڈ اور ایپل آئی او ایس جیسے تقریبا تمام پلیٹ فارموں پر اپنے لاگ ان اکاؤنٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جیومارٹ نے مئی کے آخری ہفتے میں 200 شہروں سے شروعات کی تھی۔
عالمی بروکر ہاؤس گولڈمین -سیکس کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کے ساتھ ریلائنس کی شراکت داری کے نتیجے میں یہ کمپنی آن لائن گروسری کے شعبے میں مارکیٹ لیڈر بن سکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.