the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 9جون (یو این آئی) باقاعدہ گھریلو مسافر طیارہ سروس 25مئی سے پھر سے شروع ہونے کے بعد پندرہویں دن پیر کو پہلی بار پروازوں کی تعداد سات سو سے زیادہ ہوگئی۔
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ گھریلو پروازو کا آپریشن نئی بلندیوں کو چھوتا جارہا ہے۔ آٹھ جون کو مجموعی طورپر 703پروازیں روانہ ہوئیں۔ ان میں 69,483مسافروں نے سفر کیا۔
پروازیں پھر سے شروع ہونے کے بعد پہلی بار



ایک دن میں سات سو سے زیادہ پروازیں چلیں۔ ساتھ ہی مسافرو ں کی تعداد بھی ریکارڈ سطح پر رہی۔ اس سے پہلے 7جون کو 664پروازوں میں 64,304مسافر اپنی منزلوں تک پہنچے تھے۔
کووڈ۔19وبا کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے 25مارچ سے ملک میں گھریلو پروازوں پر روک لگا دی تھی۔ بین الاقوامی پروازیں بھی 22مارچ سے ہی بند ہیں۔ مرکزی حکومت نے نئی رہنما ہدایات کے ساتھ 25مئی سے ایک تہائی گھریلو پروازوں کے آپریشن کی اجازت دی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.