نئی دہلی،26 ستمبر (یو این آئی) کورونا کے وبا کے دوران جولائی 2020 میں ملازمین پرووڈینٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں چھ لاکھ سے زائد شیئر ہولڈرز کوشامل کیا گیا ہے، جبکہ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میں سات لاکھ 41 ہزار اور نیشنل پینشن اسکیم (این پی ایس) میں 34 ہزار سے
زائد ملازمین شامل ہوئے ہیں۔
مرکزی شماریات اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت نے جمعہ کو یہاں جاری کردہ اعداد و شمار میں، بتایا کہ جولائی 2020 میں 6 لاکھ 221 ملازمین کو ای پی ایف میں شامل کیا گیا ہے۔
ان میں چار لاکھ 83 ہزار 392 مرد، ایک لاکھ 26 ہزار 783 خواتین اور 13 دیگر زمرے میں شامل ہیں۔