نئی دہلی، 12ستمبر (یواین آئی) کفایتی جہاز خدمات کمپنی انڈیگو نے مارچ میں لاک ڈاؤن کےنفاذ کے بعد سے 50ہزار سے زیادہ پروازیں بھرنے میں کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔
انڈیگو نے سنیچر کو بتایا کہ گھریلو مارگوں پر شروع کی گئی معمول کی مسافر پروازوں کے ساتھ ہی چارٹرڈ مسافر پروازوں، چارٹرڈ مال بردار پروازوں، دوطرفہ معاہدوں کے تحت شروع کی گئی پروازوں اور وندے بھارت مشن کی پروازوں کو ملا کر آج اس کی پروازوں کی تعداد 50ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ یہ کامیابی حاصل کرنے والی وہ ملک کی پہلی ائر لائن ہے۔
مسافروں کی
تعداد کے لحاظ سے انڈیگو ملک کی سب سے بڑی جہاز سروس کمپنی ہے۔ گھریلو مارگوں پر معمول کی پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں اس کی حصہ داری مکمل لاک ڈاؤن سے پہلے 50فیصد سے کچھ کم تھی جو لاک ڈاؤن کے بعد جولائی میں بڑھ کر 60فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
انڈیگو نے بتایاکہ آج صبح دہلی سے باہر کی راجدھانی پٹنہ کے لئے روانہ ہوئی پرواز نمبر 6 ای 494کے ساتھ ہی مکمل لاک ڈاؤن کے بعد پچاس ہزار پروازوں کی کامیابی اس نے حاصل کرلی ہے۔ اس دوران وہ 47,865گھریلو اور 1,799 بین الاقوامی پروازوں کی آپریٹنگ کرچکی ہے۔