نئی دہلی،24 جون (یواین آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز مسلسل 18 ویں دن ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ، جبکہ 17 دن بعد پٹرول کی قیمت مستحکم رہی ، جس سے قومی دارالحکومت دہلی میں ڈیزل مہنگا ہوگیا۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 79.76 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی جو28 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی دوران ڈیزل کی قیمت 48 پیسے اضافے کے ساتھ 79.88 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت میں تقریبا12 ہفتوں تک کوئی تبدیلی نہیں کی تھی ، جبکہ خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری تھی۔ حالانکہ دہلی اور ممبئی میں ریاستی حکومتوں کے’ویٹ‘بڑھانے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے7
جون سے قیمتوں کا جائزہ دوبارہ لینا شروع کیا اور گزشتہ 17 دنوں میں دہلی میں پٹرول 8.50 روپے یعنی 11.93 فیصد مہنگا ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 18 دنوں میں 10.49 روپے یعنی 15.12 فیصد کا اضافہ کیا گیا ۔
کلکتہ ، ممبئی اور چنئی میں آج پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 81.45 روپے ، ممبئی میں 86.54 روپے اور چنئی میں 83.04 روپے فی لیٹر تھی۔
کلکتہ میں ڈیزل 43 پیسے مہنگا ہوکر 75.06 روپے ، ممبئی میں 46 پیسے مہنگا ہوکر 78.22 روپے اور چنئی میں 39 پیسے مہنگا ہوکر 77.17 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے
میٹرو ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 79.76 (فکسڈ) ---------- 79.88 (+48)
کولکتہ --------- 81.45 (اسٹیشنری) ---------- 75.06 (+43)
ممبئی ------------- 86.54 (فکسڈ) ---------- 78.22 (+46)