: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/28مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آزادی کے 6 دہائیوں تک عام طور پر امیر لوگوں کو رسوئی گیس کا کنکشن ملتا تھا، لیکن ان کی حکومت نے گذشتہ چار سال میں 10 کروڑ نئے گیس کنکشن تقسیم کرکے غریبوں، نچلے طبقات کے لوگوں ، دلتوں اور
قبائلیوں کی زندگی کو بااختیار بنایا ہے۔
وزیر اعظم نے "نمو ایپ" کے ذریعہ "اجولا یوجنا" سے فائدہ اٹھانے والوں سے پیر کے براہ راست بات چیت کی۔ نریندرمودی نے کہا کہ ملک میں رسوئی گیس کی ابتدا آزادی کے بعد ہی ہوگئی تھی، لیکن 2014 میں ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے تک ملک میں 13 کروڑ لوگوں کو ہی اس کے کنکشن ملے تھے۔