بارسلونا /26فروری(ایجنسی) ہسپانوی شہر بارسلونا میں ورلڈ موبائل کانگریس کا آغاز ہو گیا ہے۔ یکم مارچ تک جاری رہنے والی اس کانگریس میں عالمی موبائل کمپنیاں اپنی نئی اختراعات اور ایجادات کو پیش کریں گی۔ جنوبی کوریائی سام سنگ کمپنی اپنے دو نئے اسمارٹ فون
پیش کرے گی۔ ان دونوں اسمارٹ فونز میں کیمرے کی کوالٹی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے موبائل فون پر تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے کی ریسرچ بھی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں رواں برس امریکا، جنوبی کوریا، جاپان اور چین میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔