نئی دہلی/24مئی(ایجنسی) انڈین ٹیلی کمیونیکشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال مارچ کے آخر میں ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد 120.6 کروڑ سے زیادہ ہو چکی تھی. ٹرائی کے اعداد و شمار کے مطابق، فروری میں ہندوستان میں 117.98 کروڑ ٹیلی فون صارفین
تھے.
اس طرح مارچ میں ٹیلی فون صارفین کی آبادی میں ماہانہ 2.24 فیصد اضافہ ہوا. شہری علاقے میں فروری میں 66.96 کروڑ ٹیلی فون صارفین تھے جو بڑھ کر مارچ میں 68.16 کروڑ ہو گئے.
وہیں، دیہی علاقے میں فروری میں ٹیلی فون صارفین کی آبادی 51.02 کروڑ تھی جو مارچ میں بڑھ کر 52.46 کروڑ ہو گئی.