: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دہلی میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ ’ ڈاکٹر آن وہیلز‘ شروع کی گئی ہے۔ اس انوکھے تجربے میں جدید ترین ٹکنالوجی کے آلات کا استعمال کیا گیا ہے جس کے تحت موبائل ٹیلی میڈیسن کلینک میں علاج کے لیے آنے والے مریض کی اچھی طرح جانچ کی جاتی ہے اور اس کے بعد ایک نظام قائم کیا جاتا ہے۔ حیدر آباد اور بنگلور و جیسے
میٹروپولیٹن شہروں کے معروف اسپتالوں کے متعلقہ سپر اسپیشلسٹ ڈاکٹروں سے مشورہ حاصل کر کے اس کی شروعات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض کا معائنہ کرنے اور ڈاکٹر کا نسخہ فراہم کرنے کا سارا عمل تقریباً 45 منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے تاہم اگر مریض کو جسمانی طور پر اسپتال جانا پڑے تو اس میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر آن وہیلز اقدام کے استفادہ کنندگان میں زیادہ تر خواتین ہیں۔