: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) شہری ہوا بازی کی وزارت نے ایئر انڈیا ایکسپریس سے کئی پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ وزارت نے ایئر لائنز سے مسافروں کی سہولیات کو یقینی بنانے کو بھی کہا ہے۔ ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ اس کے کیبن کریو کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے بیماری کی
وجہ بتا کر اچانک چھٹی لے لی ہے۔ ایئر لائن نے کہا کہ اسے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے اور وہ کیبن کریو کے اراکین سے بات چیت کر رہی ہے۔ وزارت نے ایئر لائن سے کہا ہے کہ وہ اس پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ اطلاعات کے مطابق کیبن کریو کے اراکین کے چھٹی پر جانے کی وجہ سے ایئر لائن کو 70 سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔