نئی دہلی 16 نومبر(ایجنسی) کامرس وصنعت اور شہری امور کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے کہا ہے کہ ہندوستان کی اسٹارٹ اپ کمپنیاں ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں زبردست تبدیلیاں لانے کی اہلیت رکھتی ہیں ۔
مسٹر سریش پربھو نئی دلی میں آئی این سی 42 کا تیار کردہ جدید ترین انڈین اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم 2018 پر ایک رپور ٹ کے اجرا کے موقع پرتقریر کررہے تھے ۔یاد رہے کہ یہ انڈین اسٹارٹ اپ فضائی نظام کے دائرہ کار کے لئے موسوم انڈین انفارمیشن
پلیٹ فارم ہے ۔
مسٹرسریش پربھو نے اپنی تقریرمیں آگے کہا کہ کامرس وصنعت کی وزارت ملک میں اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی ترقی کے لئے ایک بااختیار فضائی نظام کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے ۔اس کے لئے روایتی صنعتوں کے لئے استعمال کئے جانے والی ضابطہ کاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور انہیں یاتو خارج کیا جارہا ہے یا ان میں ترمیم کی جارہی ہے تاکہ ہندوستان میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے کے لئے اسٹارٹ اپ اداروں کی نشوونما کا فضائی نظام فروغ پاسکے ۔