نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں معدنیات اور کوئلہ کان کنی کے حقوق کو آسان اور شفاف بنانے اور کان کنی کے شعبے میں ہونے والے بے ضابطگی کو روکنے والے ’کان اور معدنیات (ڈیویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل 2021‘ کو جمعہ کے روز صوتی ووٹ سے پاس کر دیا۔
کوئلہ اور کانکنی کے وزیر پرہلاد جوشی نے بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بل کے پاس ہونے سے معدنیات اور کوئلہ کان کنی کے حقوق کی نیلامی عمل کی جدیدکاری اور زیادہ شفاف بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بل میں ترمیم سے نہ محض معدنیات اور کانکنی کے حقوق کی نیلامی عمل میں اصلاح ہوگی بلکہ کوئلہ اور دیگر
معدنیات کے کیپٹیو مالکان کو اپنے پلانٹ کی ضرورتوں کے بعد باقی بچے معدنیات کا 50 فیصد حصہ فروخت کرنے کی اجازت بھی ملے گی۔ فی الحال کیپٹیو مالکان کو محض اپنے انڈسٹریل یونٹس کے لیے کیپٹیو معدنیات کے استعمال کی اجازت تھی۔
مسٹر جوشی نے کہا کہ ضلع کی سطح پر معدنیات سے متعلق جو محدود ہوگی‘ اس میں رکن پارلیمنٹ کا اہم کردار ہوگا۔ اس قانون کے کانکنی کے شعبوں میں محصولات کو ہونے والا نقصان رکے گا اور مقامی سطح پر عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کا کام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرشیل کانکنی کے بارے میں رکن جو اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں‘ انھیں یہ بتانا ضروری ہے کہ اس میں کچھ بھی گڑبڑی نہیں ہونے دی جائے گی۔