سان فرانسکو، 4 جنوری (یو این آئی) مائیکرو سافٹ مالی سال 2025 میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈیٹا سینٹر بنانے کے لیے 80 ارب ڈالر خرچ کرے گا۔
مائیکروسافٹ نے جمعہ کو ایک بلاگ پوسٹ میں کہا، اے آئی ماڈل کو تربیت دینے اور دنیا بھر میں اے آئی
اور کلاؤڈ پر مبنی ایپلی کیشنز کو تعینات کرنے کے لیے ٹیک جینٹ اے آئی سے چلنے والے ڈیٹا سنٹر بنانے کے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
مائیکروسافٹ کے نائب صدر اور صدر بریڈ ا سمتھ کے مطابق، اس 80 ارب ڈالر کی مختص رقم میں سے نصف سے زیادہ امریکہ میں خرچ کی جائے گی۔