نئی دہلی، 3 جون ۔آٹووہیکل بنانے والی کمپنی ایم جی موٹر انڈیا اور لیوبریکینٹبرانڈ کیسٹرول انڈیا نے الیکٹرک وہیکلز ( ای وی) کے حل کے لیے جیو۔ بی پی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ جیو بی پی نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔
اس شراکت داری کے حصے کے تحت جیو بی پی ، ایم جی موٹر اور کیسٹرول چار پہیوں والی برقی گاڑیوں
کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کے امکانات تلاش کریں گے۔ اس سے کیسٹرول کے موجودہ وہیکل سروس نیٹ ورک کو بھی فروغ ملے گا۔
یہ شراکت داری جیو بی پی اور ایم جی موٹر کے ای وی گراہکوں کو بڑا اور قابل بھروسہ چارجنگ انفراسٹرکچر فراہم کرنے اور ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے کے عزم کے مطابق ہے۔