نئی دہلی، 26اگست (یو این آئی) آن لائن شاپنگ کے دوران ادائیگی کے لئے اب کارڈ کے 16نمبر یاد نہیں رکھنے ہوں گے، اس کے لئے ہندستانی پیمنٹس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) اور صنعتی دنیا مل کر ریزرو بینک (آر بی آئی) کے ساتھ محفوظ کارڈ لانے پر کام کررہی ہے۔
پی سی آئی نے جمعرات کو کہا کہ ہم لوگ محفوظ کارڈ لانے کا حل تلاش
کرنے کیلئے آر بی آئی کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ اسے آن لائن صنعت اپنا سکے اور صارفین کو آن لائن ادائیگی کرتے ہوئے کارڈ کے 16نمبر یاد نہیں رکھنے پڑیں۔
کونسل نے بتایا کہ آر بی آئی کے ساتھ مل کر ایک ایسے سولیوشن پر کام کیا جارہاہے جس سے آنے سے صارفین کو آن لائن ادائیگی کرتے وقت کارڈ کے 16نمبر انٹر نہیں کرنے پڑیں گے۔