نئی دہلی/8مئی(ایجنسی) ملک کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی نے اپنی سوفٹ اور بیلنو کار کو واپس منگایا ہے. کمپنی کی طرف سے بریک ویکیوم میں خرابی کی وجہ سے تقریبا 52،686 کاریں واپس
منگائی ہیں. ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، جن کاروں کو کپنی نے واپس منگایا ہے انکا
پروڈکشن1 دسمبر 2017 سے 16 مارچ 2018 کے درمیان کیا گیا ہے، ان کاروں کی ماروتی سوزوکی کے سروس کیمپ کے تحت جانچ کی جائے گی.